• news

پاکستان‘ افغانستان کیلئے نئے امریکی مندوب فیلڈمین نے باضابطہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

واشنگٹن/کابل (این این آئی) پاکستان اور افغانستان کے لئے نئے امریکی مندوب فیلڈ مین نے جمعہ کو باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارووف نے پریس بریفنگ کے دوران بتایاکہ پاکستان اور افغانستان کے لئے خصوصی امریکی نمائندے ڈان فیلڈ مین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ افغانستان کا کیا اور کابل پہنچ گئے، امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے بتایاکہ ڈان فیلڈ مین دیگر رہنمائوں سے بات چیت کریں گے، امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان دونوں افغان صدارتی امیدواروں پر زور دیں گے کہ وہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ کابل کے دوران ہونے والے معاہدے کا احترام کریں۔
ذمہ داریاں سنبھال لیں

ای پیپر-دی نیشن