• news

یوم آزادی کی تقریبات میں دہشت گردی کا خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ، اہم شخصیات کو غیر ضروری سرگرمیاں ترک کرنے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر) یوم آزادی کی تقریبات میں دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ اس سلسلہ میں رینجرز، ایلیٹ فورس کو حساس مقامات پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری عمارات، ریلوے سٹیشن، جی پی او، مال روڈ، تفریحی مقامات، ائرپورٹ و دیگر مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ اعلیٰ سیاسی شخصیات کو غیر ضروری سرگرمیوں کو ترک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اطلاع دی ہے کہ آپریشن کے بعد شدت پسندوں نے شہر کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں۔ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں نے دوران تفتیش بتایا تھا کہ شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن