• news

حافظ سعید کا مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مددوحمایت کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیاجائے گا،اقوام متحدہ کے نمائندے خود کو روتا ہوا دکھا کردنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔دوسرے ملکوں میں یواین کی فوجیں جاسکتی ہیں تو اسرائیل کیوں نہیں؟ اقوام متحدہ کے ذمہ داران روکر دکھانے کی بجائے غزہ کی ناکہ بندی ختم کروانے کیلئے کردار ادا کریں۔یہودی مسلمانوں کوفلسطین کے دیگر علاقوں کی طرح غزہ سے بھی مکمل طور پر بے دخل کر دینا چاہتے ہیں،مسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کی کھل کر مدد اور حماس کے ہاتھ مضبو ط کرے،قربانیوں و شہادتوںکا راستہ اختیار کرکے ہی اسرائیل کی بربریت کو روکا جاسکتاہے۔وہ جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ حافظ محمد سعیدنے اپنے خطاب میں کہاکہ نبی اکرم ﷺ کی حدیث ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ‘ ایک حصے کو تکلیف ہو تو پورا جسم بے چین ہو جاتا ہے مگر افسوس کہ آج فلسطینی مسلمانوں پر یہودیوںنے درندگی کی انتہا کر دی ہے۔غزہ کی ناکہ بندی کر کے فوجیں داخل کر دی گئی ہیں۔معصوم بچوں کی کٹی پھٹی تصویریں دیکھ کر ہر دل خون کے آنسو رو رہا ہے لیکن مسلم حکمرانوں پر بے حسی طاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ امریکہ اور اقوام متحد ہ سمیت سب کافر ملک یہودیوں کے سرپرست بنے ہو ئے ہیں۔اقوام متحدہ کا قیام ہی اس لئے ہو ا تھا کہ پوری دنیا میں جہاں کہیں ظلم ہو رہا ہووہاں ظالموں کے ہاتھ روکے جائیں مگر فلسطین میں یہودیوں کے بدترین ظلم و بربریت پر یو این کا نمائندہ روکر دکھار ہا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ منافقت اور دنیا کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ حقوق انسانی کی پامالی کا کہہ کر دوسرے ملکوںمیں اقوام متحدہ کی فوجیں داخل کی جاسکتی ہیں تو اسرائیل کی بربریت اور دہشت گردی روکنے کیلئے ایسا کیوںنہیں کیاجارہا؟ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلیوں کو مسلمانوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دی جارہی ہے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پورا عالم اسلام متحد ہو کر فلسطینی بھائیوں کی کھل کر مدد و حمایت کرے۔ یہودی مسلمانوں کو فلسطین کے دیگر علاقوں کی طرح غزہ سے بھی مکمل بے دخل کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن