• news

مجید نظامی کی روح کو ایصال ثواب کیلئے نوائے وقت کراچی کے دفاتر میں قرآن خوانی

کراچی (خصوصی رپورٹر) نوائے وقت کے چیف ایڈیٹر جناب مجید نظامی کی روح کو ایصال ثواب کیلئے نوائے وقت کراچی کے دفاتر میں یکم اگست کو بعد نماز جمعہ قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ جناب مجید نظامی کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی اجتماعی دعا پیر سید عظمت علی شاہ ہمدانی‘ ممتاز عالم دین علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اور صاحبزادہ شاہ اویس نورانی صدیقی نے کرائی۔ اس موقع پر معروف نعت خواں ذیشان احمد عرفانی نے نعت خوانی کی۔ قرآن خوانی اور اجتماعی دعا میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں سیاستدان‘ علماء اور دیگر شامل تھے جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی‘ لطیف مغل ٗ منظورعباس ٗ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چئیرمین پروفیسر انوار احمد زئی‘ جمعیت علمائے سندھ کے امیر قاری محمد عثمان‘ ممتاز عالم دین مفتی ابوذر محی الدین ٗ سید ضیاء عباس‘ شیخ منظر عالم‘ مسلم لیگ سندھ کے صدر اسمٰعیل راہو ٗ سینئرنائب صدر شاہ محمد شاہ ٗ جنرل سیکرٹری نہال ہاشمی‘ مرکزی نائب صدر سلیم ضیا ٗ سیکرٹری اطلاعات علی اکبر گجر‘ رانا احسان ٗ اعظم لوہانی‘ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ سندھ کے چیئرمین میاں عبدالمجید‘ رومانیہ کے اعزازی قونصل جنرل طارق سعود‘ ڈاکٹر میجر (ر) ایم اکرم کھوکھر ٗ ڈاکٹر منصور ڈار‘ اخلاق ہاشمی ٗ فرزندان پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظہیر احمد تبسم‘ مسلم لیگ کے رہنما عرفان اللہ مروت‘ معین الدین چشتی‘ سعد اللہ آفریدی‘ نجیب اللہ نیازی‘ پیرزادہ اظہر شاہ ہمدانی‘عباس لطیف‘ نوائے وقت کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور‘ محسن قدیر‘ عبدالمجید ٗ قائد اعظم کے نواسے محمد اسلم جناح‘ ایاز خان آفریدی‘ عمر فاروق قریشی ٗ دی نیشن کے ضمیر شیخ اور خالد محمود ٗ اسد عثمانی‘ روزی خان کاکڑ‘ محمد اقبال خاکسار‘ جبار خان ٗ نعمت اللہ بخاری ٗ محمود حسن اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن