مادر ملت کے 122ویں یوم ولادت کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تقریب آج ہو گی
لاہور (خصوصی رپورٹر) مادر ملت کے 122ویں یوم ولادت کے سلسلے میں آج ہفتہ 2 اگست کو ساڑھے 10 بجے صبح خصوصی تقریب ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں ہو گی جس کی صدارت بیگم ثریا خورشید کرینگی۔ ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم نے 1993ء سے مادر ملت فاطمہ جناح کا یوم ولادت منانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اس سال ڈاکٹر مجید نظامی کی وفات کے باعث یہ تقریب سادگی سے منائی جائیگی۔ تقریب کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔