• news

ایل پی جی کی درآمدی قیمت میں 4 ہزار روپے فی ٹن کمی

کراچی (این این آئی)مائع پٹرولیم گیس کی اگست 2014ء کیلئے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس 40 ڈالر کی کمی سے 794 ڈالر ہوگئی ہے جس کے سبب پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 4000 روپے کم ہوگئی ہے، اس کمی کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت 4 روپے، فی 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت 47 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 180 روپے کم ہوگئی ہے۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور توانائی کے جاری بحران جیسے ملک کو درپیش چیلنجز کا مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کے ذریعے مقابلہ کیا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ مقامی طور پر پیدا ہونیوالی ایل پی جی کی قیمت کو عام صارف کی دسترس میں لایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن