شیخوپورہ میں 2 لڑکیوں سے زیادتی‘ ایک ہسپتال میں دم توڑ گئی
شیخوپورہ+ فیصل آباد+ بھیرہ (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) شیخوپورہ میں 2 لڑکیوں سے زیادتی، ایک لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ایک لڑکی سے اجتماعی زیادتی و قتل، دوسری سے زیادتی۔ تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ نئی آبادی ارائیانوالہ میں اجتماعی زیادتی کا شکار 13سالہ لڑکی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ ملزمان فیصل مسیح، دتہ مسیح، قیصر مسیح، مائیکل مسیح اور پرویز مسیح نے محنت کش کرامت مسیح کی بیٹی سدرہ کو گزشتہ روز گھر سے اغواء کرکے وہاں سے ساڑھے چھ لاکھ روپے نقدی چوری کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر لیجا کر باری باری اس سے زیادتی کرتے رہے۔ اسکی حالت غیر ہوگئی تو ملزمان نے اسے نیم مردہ حالت میں اسکے گھر کے باہر پھینک دیا اور فرار ہو گئے، لڑکی کے ورثاء نے فوری طور پر اسے ہسپتال پہنچایا جہاں وہ چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد ہلاک ہوگئی۔ کرامت مسیح نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری طرف تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ بدو میں ملزم کرامت نے اپنی بیوی کی مدد سے ایک خاتون (ن) کو اسکے خاوند محمد طارق کی جیل سے رہائی کا جھانسہ دیکر نامعلوم مقا م پر لیجا کر اس سے اسلحہ کے زور پر زیادتی کرڈالی، متاثرہ خاتون کاخاوند ان دنوں ایک مقدمہ قتل کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہے جسے رہا کروانے کیلئے ملزم کی بیوی متاثرہ خاتون کو کوٹ عبدالمالک سے مذکورہ گائوں لے آئی جہاں اس کے خاوند نے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں لڑکے اور لڑکی، بھیرہ میں بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقہ چک 50 ج۔ب کی خاتون نسرین بی بی نے پولیس کو بتایا ہے میرے 16 سالہ بیٹے کاشف کو کالا اور اسکے تین ساتھیوں نے باری باری زیادتی کی۔ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے چک نمبر 615گ۔ب کے نور احمد کی بیٹی کو زبیر نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اسکا ساتھی پہرہ دیتا رہا۔ بھیرہ کے نواحی قصبہ ہاتھی ونڈ میں چار مبینہ ملزما ن رسالت ، ارسلان، عمران اور مدثر نے اپنے ہی قصبہ کے رہائشی عزیز رشتہ دار عامر سلطان کو بعد از نماز عشاء گھیر لیا، اجتماعی طور پر نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ مظلوم بچے کی برہنہ ویڈیو فلم بھی بنا لی۔