• news

جولائی کا آخری ہفتہ، مہنگائی میں اضافہ 9 فیصد سے زائد رہا

لاہور (کامرس رپورٹر) جولائی کے آخری ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 9 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔ 6 روز کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 94 فیصد، چکن کی 8 فیصد، پیاز اور لہسن کی قیمت 7 فیصد بڑھ گئی۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق رمضان کے آخری ہفتے کے دوران  مارکیٹ میں آلو، پیاز، لہسن، دالوں، چینی، گندم، آٹے، چکن، گوشت سمیت کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 18بنیادی اشیاء کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 53 بنیادی اشیاء میں سے صرف 2کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 33کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ ہفتہ وار بنیاد پر  مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 1.38فیصد   اضافے کے بعد 9.06 فیصد رہی۔ ماہانہ 8 ہزار روپے تک آمدنی والوں کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح 7.28 فیصد، ماہانہ 12ہزار روپے تک آمدنی والوں کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح 7.18 فیصد، ماہانہ 18 ہزار روپے تک آمدنی والوں کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح 9.44 فیصد، ماہانہ 35 ہزار روپے تک آمدنی والوں کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح  9.82 فیصد اور 35 ہزار روپے ماہانہ سے زیادہ آمدنی والوں کیلئے 9.27 فیصد رہی۔

ای پیپر-دی نیشن