کمسن پائلٹ حارث شکاگو میں سپرد خاک، دیپالپور میں غائبانہ نماز جنازہ، ہزاروں افراد کی شرکت
دیپالپور (نامہ نگار) امریکہ میں ہوائی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی رائو حارث سلیمان کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ برج الیاس میں ادا کی گئی۔ رائو حارث سلیمان وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے رائو محمد اجمل خاں کے بھانجے تھے۔ غائبانہ نماز جنازہ میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، سابق ممبران قومی اسمبلی، سابق ناظمین و نائب ناظمین، سابق چیئرمینز بلدیہ، سابق کونسلرز کے علاوہ مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور صحافتی تنظیموں کے اکابرین، وکلائ، تاجر، اساتذہ، کسانوں، زمینداروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں نے رائو محمد اجمل خاں سے اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور اظہار تعزیت کی گئی۔ اس موقع پر رائو محمد اجمل خاں کے بہنوئی رائو بابر سلیمان جو ہوائی حادثہ کا شکار ہوئے تھے جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ان کے لئے بھی دعا کی گئی۔