• news

14اگست کو متوقع اعلان، تحریک انصاف نے ارکان اسمبلی، وزرا اور مشیروں سے استعفے طلب کر لئے

پشاور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 14 اگست کو کسی بھی متوقع اعلان کے پیش نظر خیبر پی کے ارکان اسمبلی ، وزراء ، مشیروں اور ارکان سے استعفے طلب کر لئے ہیں۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے خیبر پی کے سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے استعفے تحریک انصاف کے چیئرمین کو ارسال کریں تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق 14 اگست کو پارٹی سربراہ کی جانب سے کسی بھی اعلان کے پیش نظر ارکان اسمبلی سے استعفے طلب کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن