• news

پارلیمانی اصلاحات کمیٹی کا پہلا اجلاس 6 اگست کو بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ کی آئینی اصلاحاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس 6 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا‘ اجلاس کی طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پیر 4 اگست کو جاری کرے گا۔ پہلے اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔ سپیکر نے اس ضمن میں سید خورشید شاہ ‘ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے رابطے کئے ہیں۔ پیپلز پارٹی ‘ جے یو آئی (ف) ‘ ق لیگ، بلوچستان نیشنل پارٹی‘ ضیاء لیگ، آفتاب شیر پائو‘ جماعت اسلامی نے اسحاق ڈار کو چیئرمین بنانے کی تجویز کی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ 4 اگست کو تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ سے اس سلسلے میں رابطہ قائم کیا جائے گا اگر تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کی حمایت کر دی تو وہ متفقہ طور پر کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن