• news

موجودہ حالات احتجاجی سیاست کے متحمل نہیں ہوسکتے: امیر مقام

سوات (آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ حالات احتجاجی سیاست کے متحمل نہیں ہوسکتے اس وقت ملک اور قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے،14اگست کو کوئی آسمان نہیں گرے گا، انشاء اللہ 15اگست کو بھی میاں محمد نواز شریف ہی کی حکومت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پورن ہائوس سنگوٹہ میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن