• news

مری میں کار، چلاس میں کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق، متعدد زخمی

قصور + چلاس (نمائندہ نوائے وقت + این این آئی) الٰہ آباد کے تین افراد مری کے علاقہ شوگران کے قریب کار گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ عاشق حسین اور نذیر وغیرہ مری سیر کیلئے گئے تھے کہ شوگران کے قریب پہلے گاڑی اچانک بند ہوگئی اور پھر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تینوں جاں بحق ہوگئے۔ انہیں آبائی گائوں میں سپردخاک کردیا گیا۔ علاوہ ازیں چلاس میں کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چلاس میں بابو سرٹاپ پر سیاحوں کی کوسٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ گاڑی راولپنڈی سے گلگت سے جا رہی تھی۔ مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن