تحریک انصاف کی حامی ’’کوچوان‘‘ پارٹیوں کے تانگے میں کوئی سواری نہیں: عرفان صدیقی
لاہور(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ شامل جماعتیں کوچوان پارٹیاں ہیں جن کے تانگے میں کوئی سواری نہیں‘ سیاسی جماعتیں حکومت سے اختلافات کے باوجود انقلابی نعروں اور لانگ مارچ کی حامی نہیں‘14 اگست کو پوری قوم یوم آزادی منائیگی لیکن فیصلے سڑکوں پر کرنے کیلئے انتظامیہ کو چیلنج کیا گیا تو عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کارروائی کی جائیگی ‘ملک میںجو کچھ بھی ہو گا وہ پارلیمنٹ ہی کر سکتی ہے جس کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی جا چکی ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عر فان صد یقی نے کہا کہ حکومت عمران خان کے تحفظات سنجیدگی سے دور کرنے کیلئے تیار ہے جس کیلئے انہیں دعوت بھی دی جا چکی ہے لیکن حکومت کسی بھی حلقے کی ری کائونٹنگ کرانے کا اختیار نہیں رکھتی، یہ کام الیکشن کمشن کا ہے۔ حکومت نے ملک کو مثبت سمت پر ڈال دیا ہے، لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل پر جلد قابو پا لیا جائیگا۔