وزارت ریلوے کازکریا ایکسپریس کو کراچی سے سرگودھا تک چلانے کا فیصلہ
سرگودھا (آن لائن) وزارت ریلوے نے 15 اکتوبر سے ذکریا ایکسپریس کو کراچی سے سرگودھا تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سرگودھا سے سپر ایکسپریس کی بندش کے بعد شہریوں کو کراچی کے سفر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری حامد حمید نے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا تھا کہ سرگودھا سے کراچی کیلئے گاڑی چلائی جائے جس پر وزارت ریلوے نے ریلوے حکام کو کراچی سے ملتان 25 ڈائون جبکہ ملتان سے کراچی 26 اپ چلنے والی بہائوالدین زکریا ایکسپریس کو سرگودھا تک چلانے کیلئے رائے طلب کی تھی جس پر ڈی ایس راولپنڈی اور سرگودھا ریلوے انتظامیہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ اگر بہائوالدین زکریا ایکسپریس کو سرگودھا سے کراچی تک چلایا جائے تو اس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے اور سرگودھا کے شہریوں کا مسئلہ بھی حل ہوجائیگا جس پر وزارت ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ ریلوے کے موسم سرما کے نئے ٹائم ٹیبل جو 15 اکتوبر سے لاگو ہوتا ہے بہائوالدین زکریا ایکسپریس کو سرگودھا سے کراچی تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں ریلوے حکام کو انتظامات کرنے کا حکم بھی جاری کردیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بہائوالدین زکریا ایکسپریس سرگودھا سے کراچی تک چلائی جائیگی تو اس بوگیوں میں بھی اضافہ کرنا ہوگا۔