• news

پولٹری انڈسٹری کی ترقی کیلئے اقدامات شروع

سرگودھا (آن لائن) حکومت نے پولٹری انڈسٹری کی ترقی کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اس ضمن میں پنجاب کے سرگودھا سمیت 4 ڈویژنز میں خصوصی کورسز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پولٹری فارمنگ کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر حکومتی سطح پر گورنمنٹ پولٹری فارم سرگودھا‘ گورنمنٹ پولٹری فارم ملتان‘ گورنمنٹ پولٹری فارم ڈی جی خان اور گورنمنٹ پولٹری فارم بہاولپور میں خصوصی کروائے جائینگے اس ضمن میں 12 اگست 2014ء تک ان کورسز میں حصہ لینے والے خواہشمند حضرات اپنی درخواستیں متعلقہ انچارج گورنمنٹ پولٹری فارمز کو دے سکتے ہیں ذرائع کے مطابق کورسز کرنیوالے افراد کیلئے 35 سال کی عمر کی حد مقرر کی گئی ہے کورس میں میٹرک سائنس و آرٹس میں مجموعی طور پر کم از کم 40 نمبر کے حامل افراد ہی درخواست دے سکتے ہیں حکومت نے پولٹری فارم کی ترقی کیلئے شروع کئے جانیوالے کورسز کی کلاسز کا آغاز 18 اگست 2014ء سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن