• news

سرگودھا اور نواحی علاقوں میں پینے کا پانی نایاب، لوگ پریشان

سرگودہا (نامہ نگار) دیہی آبادی کے 42 فیصد لوگ آج بھی ہینڈ پمپس کے ذریعے اپنی پانی کی ضروریات کو پورا کررہے ہیں جبکہ شہر بھر میں بھی سرکاری پانی میں گٹروں ملا پانی آنے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد ہیڈ پمپس کے ذریعے ضروریات کا پانی لے رہی ہے جبکہ پینے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پانی خریدنے پر مجبور ہے بلدیہ سرگودھا کی جانب سے فراہم کیا جانیوالا پانی مضر صحت ہے اور یہ ہیپا ٹائٹس کا باعث بن رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں حکومت کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی سکیمیں بنائی گئیں مگر عملی طور پر یہ سکیمیں پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکیں جس سے شہر بھر میں پینے کے پانی کی قلت عروج پر ہے سرگودھا کے شہریوں کو روزانہ 1 کروڑ گیلن سے زائد پینے کے پانی کی ضرورت ہوتی ہے مگر شہر میں پانی کی قلت کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن