عید تعطیلات میں سٹیٹ بینک نے 64 ارب روپے جاری کئے
کراچی (آن لائن) عید کی تعطیلات میں ملک بھر رقم کی قلت کو دور کرنے کیلئے سٹیٹ بینک کی جانب سے 64 ارب روپے جاری کئے گئے، عید کے موقع پر بینکوں میں روپے کی قلت کو دور کرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے بینکنگ سسٹم کو 64ارب روپے فراہم کئے۔سٹیٹ بینک نے یہ رقم بینکنگ سسٹم کو 11 روز کیلئے فراہم کی۔ رمضان المبارک میں بھی سٹیٹ بینک کی جانب سے بینکنگ سیکٹر کو رقم کی فراہمی کا سلسلہ جای رہا۔ سٹیٹ بینک نے جولائی میں 342 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کئے۔