• news

اوور چارجنگ اور روٹ پرمٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف مہم عید کے بعد بھی جاری رہے گی : رانا محسن

اوکاڑہ (نامہ نگار) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن غلام صابر نے کہا ہے کہ عید کے ایام میں اوور چارجنگ اور روٹ کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف عید کی چھٹیوں میں شروع  کی گئی مہم جاری رکھی جائے گی تا وقتیکہ ٹرانسپورٹرز گورنمنٹ سے طے شدہ کرایہ اور دیگر قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کرتے۔  حکومتی ہدایات کو نظر انداز کرنے اور مسافروں کو پریشان کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔سیکریٹری آر ٹی نے بتایا کہ گذشتہ دنوں 285  گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور اوور چارجنگ، اوور لوڈنگ کرنے پر 98 گاڑیوں کے چالان اور 11 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن