حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تاریخی اقدامات کر رہی ہے: خودداد خان
میانوالی (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) عیسیٰ خیل کے نائب صدر خودداد خان صابو خیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے جس سنجیدگی اور عملی مظاہرے کے ثبوت دیئے ہیں وہ تاریخی حیثیت رکھتے ہیں۔ عیسی خیل اور میانوالی میں سڑکوں کی ازسر نو تعمیر‘ واٹر سپائی سکیموں کو چالو رکھنے کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو حقیقت نظر نہ آئے تو اس میں قصور کس کا ہے۔