• news

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، اپوزیشن جماعتیں فوج طلبی معاملے پر بحث کا مطالبہ کریں گی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ)حکومت کے خلاف تحریک انصاف کے آزادی اور پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کے اعلانات کے دوران  قومی اسمبلی کا اہم اجلاس کل پیر سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا جس میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب کرنے کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کریں گی۔ وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز  غزہ میں اسرائیلی جارحیت  پر پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دینگے۔  سپیکر قومی اسمبلی کی طرف  انتخابی اصلاحات کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی 6 اگست کو بلائے جانے  کا  نوٹیفکیشن  جاری کیا جائیگا۔ پیپلز پارٹی  سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی طرف سے مختلف ایشوز پر جمع کرائی گئی تحریک التواء اور توجہ دلائونوٹس بھی  اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔  علاوہ ازیں سینٹ کا اجلاس 8اگست کو ہوگا۔ سینٹ کے اجلاس میں بھی اپوزیشن دارالحکومت میں فوج کی طلبی کے معاملے پر تحریک التواء پر بحث کا مطالبہ کریگی۔
قومی اسمبلی اجلاس

ای پیپر-دی نیشن