مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ میں آئندہ ماہ ملاقات کا امکان
نئی دہلی/اسلام آباد (اے این این) میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان بھارت سیکرٹریز خارجہ کے درمیان جہاں بات چیت کا باضابطہ آغاز رواں ماہ کی 25تاریخ کو اسلام آباد میں ہورہاہے وہیں اگلے ماہ کے آخری ہفتے میں نیو یارک میں اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزراء اعظم بات چیت کررہے ہیں تاہم اس ملاقات سے قبل اگلے ماہ کے آغاز میں نئی دہلی میں مشیر خارجہ اور بھارتی وزیر خارجہ کی بھی بات چیت ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ نئی دہلی پہنچیں گے۔ پاکستانی مشیرخارجہ اوربھارتی وزیرخارجہ کی ملاقات کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں شروع کردی گئی ہیں ۔ نیو یارک میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی بات چیت کے حوالے سے یہ بات چیت انتہائی اہم قرار دی جارہی ہے کیونکہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی بات چیت کوکامیاب بنانے کے سلسلے میں نہ صرف بات چیت کاایجنڈا تشکیل دیںگے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حوالے سے پیشرفت کا بھی جائزہ لیں گے۔ بھارت کی خارجہ سیکرٹری سجاتا سنگھ ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 24اگست کو پاکستان پہنچ رہی ہیں چنانچہ پاکستان بھارت وزرائے اعظم سے قبل فی الحال تمام نظریں خارجہ سیکرٹریز سطح کی بات چیت پر لگی ہوئی ہیں۔
سرتاج عزیز