دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان اور چین کی مشترکہ مشقیں
بیجنگ(ثناء نیوز) خنجراب میں چین اور پاکستانی فورسز نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مشقیں کی ہیں۔ خنجراب پاس کے مقام پر پاکستانی اور چینی افواج کی مشقوں میںبیسیوں جوانوں نے حصہ لیا، مشقوں کا مقصد دہشت گردی کی صورت میں معلومات کے تبادلے، فوری کارروائی سمیت تعاون کے دیگر پروگرامز پر عمل درآمد کو موثر بنانا تھا۔ پاکستانی بارڈر فورس کے کمانڈر سید اکبر کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے سے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
پاکستان/چین/مشترکہ مشقیں