عمران نے اپنے ارکان اسمبلی سے استعفے مانگ کر خیبر پی کے کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی: میاں افتخار
پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ارکان اسمبلی سے استعفے مانگ کر خیبرپی کے کے عوام کی مینڈیٹ کی توہین کی ہے، جمہوریت کو نقصان پہنچا تو عوام تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کو معاف نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خیبرپی کے کے عوام نے مینڈیٹ دیا تھا حکومت کو بھاگنے کیلئے نہیں دیا۔ ارکان اسمبلی سے استعفے مانگ کر خیبرپی کے کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد فوج کے حوالے کرنے کے فیصلے کو غیر مناسب اقدام قرار دیا ہے۔