• news

بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، عوام کی مشکلات بڑھ گئیں

گجرات+ وہاڑی (نامہ نگاران) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مسلسل تین، تین گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے۔ شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 جبکہ دیہات میں 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر جانے کے باعث کاروبار زندگی بُری طرح مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔ وہاڑی سے نامہ نگار کے مطابق گرمی اور واپڈا کا ایکا، بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں دن بدن اضافہ شدت اختیار کر گیا جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مریض ، بچے ، بوڑھے اور خواتین کی پریشانی اور مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ رانا نثار احمد، غلام محی الدین، حافظ علی رضا، فیض محی الدین، حافظ شہزاد احمد، کاشان انوار، اورنگزیب رفیق، ایشلے، جون شفقت ، نعمان عرفان و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکو مت سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن