• news

سانحہ ماڈل ٹاؤن: پولیس اہلکاروں کا مزید 5 روزہ ریمانڈ‘ گلو بٹ کی ضمانت نہ ہوسکی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے ماڈل ٹاؤن سانحہ میں ملوث گرفتار ملزم انسپکٹر عامر سلیم سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا۔ انسپکٹر عامر سلیم‘ سب انسپکٹر حافظ اظہر‘ ہیڈ کانسٹیبل خرم‘ کاشف اور نوید سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے۔ ملزموں کو 8 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائیگا۔ انکے وکیل نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ عدالت نے گلو بٹ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ گلو بٹ کو سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت لایا گیا۔فاضل جج نے مقدمے کا چالان مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔  تفتیشی افسر نے چالان مکمل کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔

ای پیپر-دی نیشن