سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت پرسوں ہو گی
اسلام آباد (ثناء نیوز) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت پانچ اگست کو ہو گی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی خان پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت بروز منگل غداری کیس کی سماعت کرے گی۔ 9 جولائی کو ہونیوالی سماعت کے دوران عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد رسول کا بیان قلمبند کیا تھا ان کے بیان پر پرویز مشرف کے وکلاء صفائی جرح کریں گے۔ یاد رہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت اسلام آباد کی وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں کی جاتی ہے اور گزشتہ سماعت پر وکلاء صفائی کی استدعا پر سماعت پانچ اگست تک ملتوی کی گئی تھی۔