• news

سائبر کرائم کے قوانین کی عدم موجودگی خواتین کیلئے خطرہ ہے: وزارت اطلاعات

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے کہاہے کہ پاکستان میں سائبرکرائم سے نمٹنے کا کوئی مخصوص قانون موجود نہیں، خاص طور پر سائبر اسٹاکنگ کے حوالے سے قانون یا آرڈنینس کی عدم موجودگی کے باعث متعدد معاملات کو ہاتھ لگانے سے قاصر ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کے ترجمان صغیر وٹو نے بتایاکہ اس وقت نازیبا مواد کی روک تھام کے لیے قوانین موجود نہیں جس سے عام افراد خاص طور پر خواتین کی زندگیاں اور عزت خطرے کی زد میں ہیں۔انہیں نے کہا کہ سائبر کرائمز بل 2014 کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اسے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کردیا جائیگا۔ان کا کہنا تھاکہ یہ بل انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر انوشہ رحمان نے تیار کیا ہے اور انہوں نے اس قانون میں خواتین کے تحفظ کیلئے مناسب شقیں شامل کی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن