افغان انتخابی کمشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی24 گھنٹے کیلئے ملتوی کر دی
کابل (این این آئی+ بی بی سی) افغان انتخابی کمشن نے ایک مرتبہ پھر ووٹوں کی دوبارہ گنتی 24 گھنٹے کیلئے ملتوی کر دی کیونکہ صدارتی امیدوار ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بارے میں طریقہ کار سے اختلاف کیا ہے۔ افغان الیکشن کمشن نے پہلے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے دو اگست کی تاریخ مقرر کی تھی تاہم ہفتہ کو انکے نمائندے الیکشن کمشن کے دفتر نہیں گئے۔ جس کیو جہ سے افغان الیکشن کے سربراہ یوسف نورستانی نے گنتی مزید چوبیس گھنٹے کیلئے ملتوی کر دی۔ احمد نورستانی نے کہا کہ آئندہ گنتی کو کسی بھی صورت میں ملتوی نہیں کیا جائیگا۔ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کیری کی جانب سے تقریباً80 لاکھ ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر اتفاق کیا تھا۔