انتخابی اصلاحات کمیٹی میں اقلیتی رکن شامل نہ کرنا پرچم کی توہین ہے: جے سالک
اسلام آباد(ثناء نیوز)کنوینر ورلڈ مینارٹی الائنس جے سالک نے انتخابی اصلاحات کیلئے 33رکنی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کمیٹی کی تشکیل پرچم کی نفی ہے ۔عجیب بات ہے کہ 33ارکان میں سے ایک بھی اقلیتی رکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا آئین میںترامیم کر کے اسکا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے کیونکہ ان ترامیم کے باعث صرف قومی اسمبلی میں 70 نشستیں غیرآئینی ہیں۔