اعصام الحق کا ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی سے انکار
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق ٹینس سٹار اعصام الحق نے ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی سے انکار کر دیا ہے اعصام الحق کی عدم موجودگی میں عقیل خان اور عابد ٹینس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایشیائی کھیلوں میں ٹینس ایونٹ میں اعصام الحق کی موجودگی میں میڈل کی امید ہوئی ہے تاہم اب اعصام کی عدم موجودگی میں یہ خاصا مشکل ہو گا۔ دوسری طرف اعصام الحق کے والد احتشام الحق قریشی کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ اس معاملے میں پی ٹی ایف حکام نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ہمارے علم میں ہی نہیں ہے کہ پاکستان ایشین گیمز کے ٹینس ایونٹ میں شرکت کر بھی رہا ہے یا نہیں۔ سالہا سال سے ایسے ہی مسائل ہیں اب ہم ان چیزوں کے عادی ہو چکے ہیں۔ سپورٹس تنظیموں کی لڑائیاں ہی ختم نہیںہوتیں۔