صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام ظلم ہے: سعودی مفتی اعظم
ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے کہاہے کہ صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام ظلم ہے ۔سعودی عرب کے مفتی اعظم نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے سلسلے میں سعودی حکومت کے موقف پرہونے والی تنقید پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کوظالمانہ قراردیا اور ان جرائم کے سلسلے میں عالمی برادری کی خاموشی کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہاکہ صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام ظلم ہے اسے فوری روکنا چاہیے۔
سعودی مفتی اعظم