نئے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا پہلا اجلاس 12 اگست کو ہوگا
اسلام آباد (آن لائن) نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا پہلا اجلاس 12 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرریوں کا جائزہ لیا جائیگا۔ جوڈیشل کمشن سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں ججوں کی تقرری کیلئے قائم کیا گیا ہے جو اپنی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھیجتا ہے اور وہ اسے منظوری کے بعد وزیراعظم کو بھیجتی ہے اور انکی سفارش پر صدر تقرری کی منظوری دیتے ہیں۔ اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹی کا کردار انتہائی محدود ہونے کے باعث کمیٹی کے ارکان تحفظات کا اظہار کررہے ہیں اور صلاح مشورہ جاری ہے کہ کس طرح اس کمیٹی کو مضبوط اور مستحکم بنایا جائے۔
جوڈیشل کمشن