• news

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کامن ویلتھ گیمز میں شریک 2 بھارتی عہدیدار گرفتار

گلاسگو+ نئی دہلی (نیٹ نیوز+ اے ایف پی) کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنیوالے 2 بھارتی افسران کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بھارتی افسران پر میگا ایونٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک افسر کو نشے کی حالت میں خاتون کھلاڑی پر جنسی حملہ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرا شراب کے نشے میں دھت گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا۔ گرفتار ہونے والے آئی او اے جنرل سیکرٹری راجیو مہتا اور ریسلنگ ریفری وریندر ملک کو آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔ اے ایف پی کے مطابق بھارتی وزیر کھیل نے کہا ہے کہ گلاسگو سے دستے کی واپسی پر واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ وزیر کھیل سرباندا سونووال نے مزید کہا کہ الزامات ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔
بھارتی گرفتار

ای پیپر-دی نیشن