مردان: ایم این اے علی محمد پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزامپی ٹی آئی کی تردید
مردان (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان پر مردان میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام لگ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے بھی الزام لگایا ہے کہ علی محمد خان نے نہیں تھانیدار نے تشدد کیا‘ ڈی آئی جی نے تحقیقات کرائے بغیر ایس ایچ او معطل کر دیا۔ پی پی‘ جے یو آئی اور اے این پی نے ایس ایچ او کو بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
مردان/ تشدد