منافق لوگوں سے دور رہنا چاہتی ہوں‘ میرا
لاہور(آئی این پی) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہنا چاہتی ہوں‘ زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں‘ فلمی سٹوڈیوز کی ویرانیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ہم نے فلم انڈسٹری کے وہ دن بھی دیکھے ہیں جو 24 گھنٹے اسٹوڈیوز میں شوٹنگ کا سلسلہ جاری رہتا تھا لیکن آج جب اسٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ منافق لوگوں سے دور رہوں کیونکہ یہ لوگ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور زندگی میں کامیابی کیلئے ان سے بچنا بھی ضروری ہے۔