جشن آزادی: 17 اگست کو نمائشی ہاکی میچ کرانے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جشن آزادی کے سلسلہ میں 17 اگست کو لاہور میں نمائشی ہاکی میچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سینئر اور پاکستان اے ٹیم کے درمیان نمائشی میچ جوہر ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جس میں ملک کی معروف شخصیات کو دعوت دی جائے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول چودھری کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے 14 اگست سے ایک ماہ کے لیے جشن آزادی کی تقریبات منانے کا اعلان کیا ہے۔