ترقیاتی سکیموں پر ترجیحی، ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا: ڈاکٹر عبد المالک
پنجگور (این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے ان کی حکومت نے موجودہ مالی سال کے دوران عوام کو بنیادی سہولتیں پہنچانے کے لئے اجتماعی ترقیاتی سکیموں پر ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں پر عملدرآمد کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہوں اور ذمہ دار افسران کو تنبیہ کی کہ ناقص اور غیر معیاری کام کی صورت میں نہ صرف ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائیگی بلکہ ان سے عوام کا پیسہ بھی واپس وصول کیا جائیگا۔