ڈی آئی خان: غیر معیاری اشیاء ملنے پر متاثرین کا امدادی کیمپ کے باہر احتجاج
ڈیرہ اسماعیل خان(نوائے وقت رپورٹ)متاثرین شمالی وزیرستان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر معیاری اشیا ملنے پر امدادی کیمپ کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران شمالی وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی کی طرف سے عید کے بعد دیئے گئے کپڑوں کومتاثرین نے آگ لگا دی۔ متاثرین کا موقف تھا کہ ہم ہزاروں روپے خرچ کر کے امداد ی کیمپ پہنچے ہیں، کم قیمت کپڑے وہ بھی عید کے بعد دیئے گئے ہیں۔