جاپان اور پاپو وانیو گنی میں زلزلہ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی
سنگا پور (اے پی پی) جاپان اورپاپو وانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوار کو جاپان کے ساحلی جزیرے اوکی ناوا میں 6درجے کی شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو ہلا دیا ۔ مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز زیر زمین 6.2میل گہرا اور اوکی ناوا کے شمال ، شمال مشرق میں 125میل دور تھا تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔