عمران سے متعلق مقدمہ کا ریکارڈ، افتخار چودھری کی درخواست پر اعتراض، رجسٹرار کو بھجوا دی گئی
اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ کے پرنٹنگ برانچ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے عمران خان سے متعلق مقدمہ کا ریکارڈ حاصل کرنے کے حوالے سے درخواست پر اعتراض لگاکر معاملہ رجسٹرار کو بھجوا دےا۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جولائی کے آخر میں سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ شیخ احسن الدین اور توفیق آصف کے توسط سے دائر ایک درخواست کے ذریعے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں جمع کروائے گئے عمران خان کے بےان حلفی، الیکشن کمیشن کے بےان کی کاپی سمیت مقدمہ کی دیگر دستاویزات کے حصول کی استدعا کی تھی۔ پرنٹنگ برانچ نے درخواست پر اعتراضات لگاتے ہوئے موقف اختےار کےا ہے کہ یہ درخواست سپریم کورٹ رول 9(2) کی خلاف ورزی ہے کیونکہ درخواست گزار مقدمہ کے متاثرہ فریق نہیں لہٰذا انہیں ریکارڈ فراہم نہیں کےا جاسکتا۔