• news

نیو یارک، حماس کے حق میں امریکی خاتون کے نعرے

نیو یارک(این این آئی)ایک امریکی خاتون غزہ پر اسرائیلی بمباری کے 27 روز مکمل ہونے کے بعد حماس سے اظہار یکجہتی کیلئے اکیلی سڑک پر نکل آئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ کے مظلوم شہریوں کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرنے والی یہ خاتون بہ آواز بلند کہہ رہی تھی’’حماس زندہ باد، حماس پر اللہ کی رحمت ہو۔ امریکی خاتون کا فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا انداز منفرد تھا کہ وہ اکیلی بھرے پرے نیو یارک میں اپنے احساسات دوسروں تک پہنچا رہی تھی۔ اس سے پہلے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگ اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں۔اس اپنی دھن میں مگن خاتون کے نعرے سن کر ایک اور امریکی نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تم بیمار ہو جو دہشت گردوں کے حق میں نعرے لگا رہی ہو۔خاتون نے جوابا کہا میں اسرائیل کے لئے رحم نہیں مانگ رہی ہے، کیونکہ اسرائیل دہشت گرد ہے۔ اس پر دوسرا امریکی برا مان گیا اور دونوں کے درمیان نوک جھونک شروع ہو گئی۔بعد ازاں اس سارے منظر پر مبنی ویڈیو کسی نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، جسے اب تک امریکا اور امریکا سے باہر بہت سارے لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن