• news

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم گلوبٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سانحہ ماڈل کے ملزم گلو بٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔ گلوبٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے درخواست ضمانت مسترد کئے جانے کا فیصلہ چیلنج کرتے موقف اختیار کیا انکا موقف سنے بغیر فیصلہ سنا دیا۔ انکا کہنا تھا کہ پولیس نے بدنیتی سے انکے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگائی ہیں لہٰذا فاضل عدالت دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر ملزم کی ضمانت منظور کرے۔
گلو بٹ/ درخواست

ای پیپر-دی نیشن