صوفیہ خان تشدد کیس، پنچائیت نے میاں بیوی کے درمیان صلح کرادی
ملتان (آئی این پی ) سٹیج اداکارہ صوفیہ خان تشدد کیس میں پنچائیت نے دونوں کے درمیان صلح کرادی۔ شوہر کو ماہانہ دس ہزار روپے ادا کر نے کا پابند کیا گیا ہے۔گزشتہ روز صوفیہ خان پر اسکے شوہر )میپکو ملازم( اعجاز اکرم نے تشدد کرکے بال جلا دیئے تھے۔ جس پر دونوں فریقین کے خاندانوں نے پنچائیت میں فیصلہ کرادیا۔ پنچائیت کے فیصلے کی روشنی میں اعجاز اکرم ماہانہ صوفیہ خان کو دس ہزار روپے ادا کرے گا جبکہ طلاق کے عوض پانچ لاکھ روپے کی رقم ڈیڑھ سال میں ادا کر نے کا پابند ہو گا۔صوفیہ خان کودوبارہ تنگ کرنے کی صورت میں پنچائیت اعجاز اکرم کے خلاف قانونی کارروائی کروائے گی۔
صلح