• news

سپیکر کے چیمبر میں نثار کی موجودگی کا سن کر خورشید شاہ واپس چلے گئے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ‘ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں موجودگی کا سن کروہ یہ کہہ کر واپس چلے گئے کہ وہ چودھری نثار علی خان کی موجودگی میں سپیکر سے ملاقات نہیں کریں گے۔ ان ہی قدموں سے واپس چلے گئے۔ جب وہ سپیکر چیمبرکی طرف جا رہے تھے تو انہیں بتایا گیا کہ سپیکر کے پاس چودھری نثار علی خان بھی بیٹھے تھے تو وہ یہ کہہ کر واپس چلے گئے کہ وہ چودھری نثار علی خان کی موجودگی میں سپیکر سے ملاقات نہیں کریں گے۔ انکے ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما  سید نوید قمر بھی واپس چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن