کوئٹہ : ناجائز تعلقات کا شبہ، بھائی نے بہن کو آشنا سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا
کوئٹہ (آئی این پی)کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ کلی کاریز سیدان میں پیش آیا۔ جہاں نوجوان نے ناجائز تعلقات کے شبہ میںاپنی بہن اور اس کے آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہوگیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بہن/قتل