• news

تھانہ حملہ کیس، رانا شعیب 60 وکلاء کے ہمراہ تھانے پہنچ گئے، مدعی کا تفتیش میں شمولیت سے انکار

فیصل آباد+کھرڑیانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لیگی ایم پی اے رانا شعیب تھانہ پر حملہ کیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے تھانہ کھرڑیانوالہ میں 60 وکلاء کے ساتھ حاضر ہو گئے جبکہ مدعی مقدمہ سب انسپکٹر ملک ریاست نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ رانا شعیب بغیر کسی کارروائی کے واپس لوٹ گئے۔ تفتیش کا ابتدائی مرحلہ بھی مکمل نہ ہو سکا۔ ایم پی اے رانا شعیب کے ساتھ فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر تنویر احمد رندھاوا، سیکرٹری بار اعجاز احمد واہلہ سابقہ صدور اور سیکرٹریز کے علاوہ 60 کے قریب سینئر وکلاء بھی تھانہ میں حاضر ہوئے اور انہوں نے ڈی ایس پی سرکل میاں محمد اکمل سے ملاقات بھی کی مگر مقدمہ کی تفتیش بارے کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ میڈیا سے گفتگو کتے ہوئے رانا شعیب ادریس نے پولیس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ میں بے گناہ ہوں تھانے پر حملہ نہیں کیا۔ پولیس بلاوجہ مخالفین کے ایماء پر بے گناہ ساتھیوں پر تشدد کر رہی تھی جب افسران کے کہنے پر مداخلت کرنا چاہی تو پولیس کے ایس ایچ او رانا خالد اور مذکورہ سب انسپکٹر نے بدتمیزی کی۔ پولیس مخالفین کے ایماء پر سیاسی کیریئر کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق وہ دوبارہ تفتیش کیلئے ایم پی اے رانا شعیب کو بلائیں گے جبکہ سینئر وکلاء کا کہنا تھا کہ پوری وکلاء کمیونٹی شعیب ادریس کے ساتھ ہے وہ پولیس کو کسی قسم کی زیادتی نہیں کرنے دیں گے بلکہ میرٹ پر تفتیش کروائیں گے۔
تھانہ حملہ کیس

ای پیپر-دی نیشن