نواز شریف برائے نام وزیراعظم، اصل اختیارات فوج، علماء کے پاس ہیں: بی جے پی رہنما کا دعویٰ
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف برائے نام اور بے اختیار وزیر اعظم ہیں، اصل اختیارات پاکستانی فوج، خفیہ ایجنسی اور علماء کے پاس ہیں، پاکستان کے حوالے سے امریکہ کی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ پیر کو بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ کہ امریکہ پاکستان کو فوجی امداد دے رہا ہے جبکہ اس کے اپنے ایک سفارتکار نے کہا ہے کہ یہ امداد بھارت کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی حیرانی نہیں کہ پاکستان کو جو امداد دی جا رہی ہے اس پر پہلا اختیار فوج اور خفیہ ایجنسیوں کا ہے اور اس سے مذہبی علماء کو ڈکٹیشن کا موقع ملتا ہے۔
بی جے پی رہنما