پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(ثناء نیوز)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت آج (منگل کو)ہوگی جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاور علی خان پر مشتمل تین رکنی خصوصی عدالت وفاقی حکومت کی جانب سے سابق صدر کے خلاف دائر کئے گئے آئین شکنی کیس کی سماعت کریگی ۔یاد رہے کہ9جولائی کوہونیوالی سماعت کے دوران عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد رسول کا بیان قلمبند کیا تھا ان کے بیان پر پرویز مشرف کے وکلاء صفائی جرح کرینگے۔ یاد رہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت اسلام آباد کی وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں کی جاتی ہے اور گزشتہ سماعت پر وکلاء صفائی کی استدعا پر سماعت پانچ اگست تک ملتوی کی گئی تھی۔
مشرف / سماعت