• news

بھارتی انتہاپسندی، مودی، جے للتا کیخلاف مضمون پر سری لنکن انڈر 15ٹیم واپس بھجوا دی

چنئی (ایجنسیاں) بھارت نے سری لنکن ویب سائٹ پر اپنے وزیراعظم اور ریاست تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ پر تنقیدی مضمون شائع کرنے پر سری لنکن انڈر 15 ٹیم کو ہی ملک سے بیدخل کردیا ہے۔ سری لنکا کی انڈر 15 کرکٹ ٹیم مقامی کلب کی دعوت پر تین ملکی سیریز کھیلنے کیلئے اتوار کو بھارت کے شہر چنئی پہنچی تھی لیکن مقامی پولیس نے سکیورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر مہمان ٹیم کو واپس سری لنکا بھیج دیا۔ دوسری جانب مضمون کیخلاف بھارتی حکومت نے سری لنکن ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اسکے علاوہ ریاست تامل ناڈو میں سری لنکن حکومت کیخلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
بھارتی انتہاپسندی

ای پیپر-دی نیشن